اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے سیاسی و سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران اور نمائندوں سے ملاقات میں دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ میں ملت عراق کےکردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو عوام کے ایثار اور فداکاری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ جیسا کہ پہلے بھی کہا گیا عراق کو غیرملکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے تکریت میں سابق ڈکٹیٹر صدام کی بیٹی رغد کی موجودگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک افواہ ہے جو کالعدم بعث پارٹی پھیلا رہی ہے۔ عراق کے وزیراعظم نےکہا کہ جو لوگ داعش کے ساتھ جنگ میں عراق کی مدد کر رہے ہیں ان کے خود اپنے قومی مفادات ہیں اور اس بنا پر عراق کو اس امداد کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کا مقصد ملک کے موقف کو کمزور کرنا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہے جب داعش دہشت گرد مرعوب ہو کر شکست کھا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲